: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

معروف قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 26 برس بیت گئے


gulam farid sabri April 5, 2020 | 5:43 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)معروف قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 26 برس بیت گئے۔غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس 11 برس کی عمر میں دی۔ غلام فرید صابری کو صوفیانہ کلام پڑھنے پر مکمل دسترس حاصل تھی، جداگانہ انداز میں قوالی گانے میں بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی مقبول صابری بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی۔ سن 1975 میں گائی قوالی تاج دار حرم نے شہرت کو دوام بخشا اور ایک دور تھا جب ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں۔ جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔ صابری برادران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔یاد رہے کہ معروف قوال غلام فرید صابری 5 اپریل سن 1994 کو علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔