: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مظفر گڑھ: آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد6 ہو گئی


muzafaghar oil tanker fire March 27, 2016 | 2:44 PM

مظفر گڑھ::(نیوزآن لائن)مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ10 سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز مظفر گڑھ کے علاقہ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور راہگیر آگ کی لپیٹ میں آ گئے جس سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ملتان کے نششتر اسپتال بھجوادیا گیا۔
نشتر اسپتال میں علاج کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔