: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی کرلی


sadaf kanwal and shehroz sabwari wedding May 31, 2020 | 8:44 PM

لاہور:(نیوزآن لائن)پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کے مشہور اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی کرلی ۔تفصیلات کے مطا بق اداکارہ صدف کنول نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کا نام صدف کنول سے صدف شہروز میں تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے الحمد اللہ لکھا ہے،واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کا ذمہ دار صدف کنول کو ٹھہرایا گیا تھا۔ شہروز سبزواری اور سائرہ کی 2012 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے،یہ خبریں عام ہوئیں تو شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام میں سائرہ کیساتھ طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں میں صرف اختلافات کی وجہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے۔تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شہروز اور سائرہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔ اپنے پیغام میں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سائرہ اور شہروز نے لکھا تھا کہ ہمارے لیے یہ وقت ہمارے لیے انتہائی مشکل ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں گے۔