: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مسلم لیگ (ن) کو بدعنوانی کے مقدمات میں قانون اور آئین کے تحت نواز شریف کودی گئی سزا قبول کرنی چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان


firdous ashiq awan June 6, 2019 | 4:45 PM

اسلام آباد:(نیوزآن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو بدعنوانی کے مقدمات میں قانون اور آئین کے تحت نواز شریف کودی گئی سزا قبول کرنی چاہیے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو قانون کو اپنے ماتحت بنانا چاہتے تھے خود قانون کی زد میں آنے پر مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے شریف خاندان سے متعلق قوم کو آگاہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز، ان کے والد اور بھائیوں کے انٹرویو متضاد بیانات پر مبنی ہیں جو ہم نے نشر نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ قانون شہباز شریف کی واپسی کا منتظر ہے اور امید ظاہر کی کہ شہباز شریف اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ملک میں واپس لائیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیلی گراف کے ذریعے رقم کی منتقلی سے متعلق جواب کا بھی انتظار ہے کہ پاپ کارن بیچنے والے کے اکاونٹ میں رقم کس نے رکھی۔