: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مریضوں کی عیادت کر ناا حسن اقدام ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب سابق وفاقی وزیر


al mustafa welfare hospital news May 31, 2020 | 8:08 PM

سوشل فورم کی مسلسل 34سالہ سماجی خدمات قابل تحسین ہیں۔ سلطان مسعود شیخ
فورم کی 34 سالہ صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات جاری و ساری ہیں۔ مسعود احمد وصی
کراچی: ( نیوزآن لائن)مریضوں کی عیادت کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے عید کے دوسرے دن المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام 34ویں ”ہفتہ عیادت”پر مریضوں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان کی قیادت میں پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ ان حالات میں بھی خدمت خلق کے بے لوث جذ بے کے ساتھ مصروف عمل ہے ۔ مہمان خصوصی سلطان مسعود شیخ نے کہا کہ فورم گذشتہ 34سالوں سے مسلسل تعلیم اور صحت کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں لائق تحسین ہیں ۔ قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہاکہ ہم غریبوں کی مدد کرتے رہیں گے ۔ ہمارا مشن پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہے۔ سینئروائس چیئرمین مسعود احمد وصی نے کہا کہ ہم اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شہری کو تعلیم اور صحت کے مواقع حاصل ہوں ۔ اس موقع پر فورم کے جنرل سیکریٹری سید شائق شہاب، سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رفیع احمد، ایڈیشنل سیکرٹری قیصر جمال، راشد انصاری و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین مسعود وصی نے کہا کہ فورم کی 34 سالہ صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات جاری و ساری ہیں۔