: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے تحت پولٹری سیکٹر کو ریلیف کیلے 20 ریلیف کیمپ قائم: عبد الباری پتافی


sindh information  logo July 26, 2020 | 6:37 PM

65 ہزار سے زائد پرندوں کی ویکسینیشن و طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر پولٹری کی بریفننگ
کراچی: (نیوزآن لائن ) محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے تحت حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پولٹری سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنے کیلے صوبے بھر میں 20 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں 65 ہزار سے زائد پرندوں کی ویکسینیشن و طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ یہ بات ڈائریکٹر پولٹری سندھ ڈاکٹر اسد شیخ کی جانب سے صوبائی وزیر برائے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی کو پیش کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی۔ تفصلات کے مطابق پولٹری کے افسران اور معاون عملہ نے 109 گائوں سمیت 77پولٹری فارمز کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ 28 مختلف مقامات پر آگہی مہم کے تحت فارمز کو لیکچر اور ضروری آگاہی فراہم کی گی۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبد الباری پتافی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث مرغیوں , چوزوں, انڈوں اور دیگر پرندوں کو موسمی تبدیلی کے باعث ہونے والی موسمی اثرات اور بیماریوں سے حفاظت کے لیے بروقت ویکسینیشن کے کام پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے جبکہ پولٹری فارم ہاؤس کے مالکان کو بھی موسم کی خرابی سے بچاؤں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہیتاکہ نقصان سے بچا جاسکئے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور فارمرز کے بہترین مفاد میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عبد الباری پتافی نے کہا کہ بارش سے متعلق حکومتی ورنگ کے بیش نظر ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں جس سے پولٹری فارمنگ کی صنعت سے وابستہ افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جاسکئے اور ان کے پرندوں ، مال مویشی اور دیگر جانوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکئے۔