: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

محکمہ زراعت نے صوبے میں 32 ھزار 782 ھیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا, اسماعیل راہو


fumegation government of sindh June 21, 2020 | 7:07 PM

وفاق کی 6 ٹیموں نے اب تک ریگستانی علاقوں 10 ھزار 290 ھیکٹرز پر اسپرے کیا ہے, وزیرزراعت
وفاق کی جانب سے بھیجا گیا پرانا جھاز 20 منٹ اسپرے کہ بعد خراب ہوگیا دس دنوں سے کراچی میں مرمت کے لئے کھڑا ہے, اسماعیل راہو
کراچی:(نیوزآن لائن)سندھ حکومت نے ٹڈی دل کہ خاتمے کیلییاسپرے اورسروے آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے 22 متاثر اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے ابتک 43 ھزار 72 ھیکٹرز پر اسپرے کیا گیا ہے. وزیرزراعت اسماعیل راہو نے مزید اپنے جاری بیان میں کہا کہ محکمہ زراعت نے 32 ھزار 782 ھیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا, وفاق کی 6 ٹیموں نے اب تک ریگستانی علاقوں 10 ھزار 290 ھیکٹز پر اسپرے کیا ہے, سندھ کہ ٹڈی دل سے 22 متاثرہ اضلاع میں اب تک 76 لاکھ 81 ھزار 486 ھیکٹرز پر سروے کیا گیا ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت دادو, سکھر, خیرپور, نوشھروفیروز, شھید بینظیر آباد, سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں اسپرے مھم جاری ہے جب کہ سندھ کی 98 ٹیمیں 25 گاڑیاں, ٹریکٹر اور وفاق کی 6 ٹیمیں ٹڈی دل کہ خاتمے کیلیے کام کررہی ہیں. اسماعیل راہو نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کی طرح ٹڈی دل کہ خاتمے کیلیے بھی سنجیدہ نہیں ہے,وفاق نے سندھ میں فضائی اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا،ایک جہاز بھیجا تھا، جس نے خیرپور میں 20 منٹ اسپرے کیا اورخراب ہوگیا. انہوں نے کہا کہ جہاز دس دنوں سے کراچی میں مرمت کے لئے کھڑا ہے,صوبائی حکومت کورونا کہ ساتھ ساتھ ٹڈی دل کیخاتمے کیلیے بھی اسپرے مھم جاری رکھی ہوئی ہے.