: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

محمدعادل انصاری ایم ایس او کے ناظم کراچی منتخب ہوگئے


Muslim Student Organization Karachi March 15, 2020 | 7:18 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) محمدعادل انصاری ایم ایس او کے ناظم کراچی منتخب ہوگئے۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکز ی ناظم عمومی سردار مظہر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیشن 2020-21 کی عاملہ کا انتخاب ہوا۔محمد عادل انصاری ناظم کراچی،شیرجہان معاون ناظم،دانش کمال ناظم عمومی،انعام الحق ناظم اطلاعات،ملک اسامہ ناظم مالیات،عمادالدین صدیقی ناظم تربیتی امور منتخب ہوئے۔مرکزی ناظم عمومی سردار مظہر نے نومنتخب عاملہ سے حلف لیا۔اجلاس کے بعد نومنتخب ناظم کراچیاراکین عاملہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ طلبہ حقوق اور غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ملا اور مسٹر کی تفریق کا خاتمہ ہمارا مقصد اولین ہے۔اس موقع گزشتہ سیشن کی عاملہ کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا۔