: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

متوقع برسات کے پیش نظر چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی زیر صدارت اجلاس


rain emergency program June 21, 2020 | 7:03 PM

برسات کی پیشن گوئی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے بعد نالوں کی صفائی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیجا رہی ہے، چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور
اجلاس میں افسران نے نالہ صفائی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور اور میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کو بریفنگ دی
کراچی:(نیوزآن لائن) چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ متوقع برسات سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو قبل ازوقت حتمی شکل دی جائے، نالہ صفائی کے جو کام رہ گئے ہیں انہیں جلد ازجلد مکمل کیا جائے گلشن اقبال اور جمشید زون میں نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ متوقع برسات کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نالہ صفائی کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے کام جاری ہیں، برسات کی پیشن گوئی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے بعد جائزہ لے رہے ہیں کہ جو کام رہ گئے ہیں انہیں جلد ازجلد مکمل کرلیا جائے تاکہ برسات ہونے کی صورت میں شہریوں کو بہترین نکاسی آب کے ذریعے سہولت فراہم کی جاسکے جبکہ نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس و دیگر مشینری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتظامات مکمل رکھے جائیں اس موقع پر سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر اظہر حسین شاہ نے انہیں نالہ صفائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں زونز میں اختر کالونی، کشمیر کالونی، پارسی گیٹ، منظور کالونی، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، شاہراہ فیصل سے منسلک دہلی سوئیٹس، گلستان ظفر، وارث شاہ، زہری ہاؤس، کنزالایمان مسجد، گرومندر، پارکنگ پلازہ لائینز ایریا، یونیورسٹی روڈ کے مختلف پوائنٹس، عیسی نگری، پیر الہی، گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، کرنال بستی سمیت مختلف نالوں کی صفائی کے کام مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈ ای مبین شیخ نے انہیں ڈی واٹرنگ پمپس و دیگر مشینری کی صورتحال سے آگاہ کیا اجلاس میں ایکس ای این بی اینڈ آر سلمان میمن، ایکس ای این اینڈ ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔