: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

مارچ دھرنے کے اعلان ہی نے حکومتی غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ مسرت خان نیازی


PPPsaysitlost23activiststorecentviolence_567-349x238 October 13, 2019 | 8:03 PM

پی ٹی آئی حکومت کو مزید موقع دینا ملکی و عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ تمام جمہوری و سیاسی قوتیں بقائے جمہوریت کے لئے جے یو آئی کا ساتھ دیں۔
چوری شدہ الیکشن کے جعلی مینڈیٹ سے وجود پانے والی سلیکٹرز کی سلیکشن اب عوامی سیلاب کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی
ہم عوامی حمایت سے سندھ میں طویل عرصہ سے عوامی خدمت کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں اور جلد ہی وفاق می بھی پھر سے ہمارا ہی طوطی بولے گا۔
خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث ازلی دشمن ہماری شہ رگ حیات ہڑپ کرنے کی جسارت کر چکا ہے ۔ یہاں عملی اقدامات کے بجائے تقاریر کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں۔
کراچی: (نیوزآن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کراچی ڈویژن کی سینئر رہنما مسرت خان نیازی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج ودھرنے کی تاریخ کے اعلان ہی نے حکومتی غبارے سے ہوا نکاٍل دی ہے۔ وفاقی وزراء کی دوڑیں لگ کئی ہیں اور وہ حکومتی امور بالائے طاق رکھ کر اپنی تمام تر توانائیاں ،وقت اور خزانے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کو مقررہ مقام تک پہنچے سے روکنے کی تدابیر میں لگانے کے لئے مصروف عمل کردیئے گئے ہیں ۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں خواتین ورکرز کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت نفرت کے نظام اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے اپوزیشن کو لڑائو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کر مزید سختیوں کے مژدے سنائے جارہے ہیں ۔صنعتی وتجارتی اداروں، بینکوں سمیت دیگر کمپنیوں ،حکومتی محکموں سے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیاہے ۔ غیر قانوتی تجاوزات کے نام پر ہزاروں تاجران مارکٹیوں سے اٹھاکر روڈ پر لا پھینکے گئے ہیں ،جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ۔لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے لنگر کی سمت مائل کرکے بھکاری بنایا جارہاہے۔ان کے پاس عوامی ریلیف کے لئے کوئی پلان نہیں ہے ۔خارجہ پالیسی کی ناکامی کے باعث ازلی دشمن ہماری شہ رگ حیات ہڑپ کرنے کی جسارت کرچکاہے ۔یہاں عملی اقدامات کے بجائے صرف تقاریر کے ڈھول پیٹے جارہے ہیں ۔پی پی پی شعبہ خواتین کی رہنمانے کہا کہ حصول اقتدار کے لئے عوام سے جو وعدے ودعوے کئے گئے تھے وہ اقتدار حاصل ہوتے ہی یکسر بھلادئے گئے ہیں ۔چوری شدہ الیکشن کے جعلی مینڈیٹ سے وجو دپانے والی سلیکٹرز کی سلیکشن اب عوامی سیلاب کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی ۔مسرت خان نیازی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹوکی قیات میں شہید رانی کے مشن کی تکمیل کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔بلاول بھٹوں ہی ملک کے روشن مستقبل کی توانا علامت ومستحکم ضمانت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی قوت کے بل بوتے پر صوبہ سندھ میں عوام کی خدمت کا طویل ترین ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں اور جلد ہی وفاق میں بھی ازسرنو ہمارا طوطی بولے گا۔جمہوریت کیلئے ہماری جماعت کے رہنمائو ں وجیالے کارکنوں کی قربانیاں وجانفشانی سب سے نمایا ں ہے اور اب بھی اس ضمن میں ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔