: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

لاہور :گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ65 افراد جاں بحق


lahore park blast March 27, 2016 | 11:10 PM

لاہور :( نیوزآن لائن)لاہور کے علاقے اقبال ٹان میں واقع گلشن اقبال پارک میںزور دار خود کش دھماکہ ہو ا،دھماکے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق لاہور کے علاقے اقبال ٹان میں واقع گلشن اقبال پارک میں آج شام دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں65افراد جاں بحق  جبکہ متعددزخمی ہوگئے،  پولیس کے مطابق خودکش دھماکا جھولوں کے پاس کیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ،جنہیں قیریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈز کا عملہ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے میں 20 کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کی عمر 20 سے 22 سال تھی۔وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔صوبائی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔