: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

لاہوتی میلہ کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔ عبدالباری پتافی


lahoti mela February 16, 2020 | 7:52 PM

کراچی:(نیوزآن لائن): صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے لاہوتی میلے کو ماحولیاتی بہتری کے لئے اچھا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے میلے ہر جگہ ہونے چاہیئے جس سے نہ صرف ماحول بہتر ہو گا اس کے ساتھ ساتھ مسائل سے دوچار عوام کو تفریح کا موقع ملے گا۔ یہ بات انہوں نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ تین روز لاہوتی میلہ 2020 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، میلے کے منتظمین کے مطابق میلے تین دن تک جاری رہے گا جس میں ملکی اور غیر ملکی آرٹس اپکے فن کا مظاہرہ اور مختلف موضع پر گفتگو بھی کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے سیاحت و ثقافت کے صوبائی وزیر سید سردار شاہ ، اٹلی کی پاکستان میں مقرر قونصل جنرل مس اینا روفینو، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو اور مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے بھی خطاب کیا۔ میلے کا باقاعدہ آغاز میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی وائی سے کیا گیا میلے میں ملکی و غیر ملکی ادیبوں ۔دانشوروں آرٹسٹ اور فنکاروں کے ساتھ آرٹ اور فن کے مداحوں مختلف یونیورسٹی کے آفسران استاذہ سمیت طلبہ طالبات اور شائقین نے شرکت کی اس موقع پر میلے میں مختلف قسم کے کھانوں ثقافتی اسپوٹس تصاویری نمائش سمیت دیگر اسٹال لگائے گئے۔