: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گئی


t20 pakistan team October 27, 2019 | 5:52 PM

لاہور:(نیوزآن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم کو ایک اور امتحان کا سامنا ہے، شاہینوں نے کینگروز پرجھپٹنے کیلئے لاہور سے اڑان بھرلی۔ نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم سنبھال رہے ہیں۔نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھے ہوئے جہاں سے وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز ٹور میچ سے اکتیس اکتوبر کو ہوگا۔ ٹور میچ کیلئے کینگروز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرس لن ٹیم کی قیادت کریں گے۔