: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کو آسکرلائبریری میں شامل


ek_ladki_ko_yay_2 February 10, 2019 | 9:04 PM

ممبئی:( نیوزآن لائن)اداکارہ سونم کپور اور انیل کپور کی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کو آسکرلائبریری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اے ایم پی اے ایس نے فلم کے ہدایت کار و پروڈیوسر سے آسکرلائبریری میں رکھنے کے لیے فلم کی اسکرین پلے کی کاپی کا مطالبہ کیا ہے۔فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونم کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ یہ ان کی اوران کے والد انیل کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس کے علاوہ فلم میں معاشرے کے افراد کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر بات کرنی ضروری ہے۔