: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

فلسطین پر ماہ رمضان المبارک میں میزائیل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن


iso flag May 12, 2019 | 8:56 PM

جمع الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے بھرپور انداز میں منایا جائے گا، محمد عباس
آئی ایس او ملک کو تعلیمی پستی سے نکالنے کے لیے پر عزم ہے، محمد عباس
کراچی :( نیوزآن لائن) اسرائیلی کی جانب سے فلسطین پر ماہ رمضان المبارک میں میزائیل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی جمع الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے دوسرے اجلاس عمومی سال امید عزم نو 2018-19میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے دوسرے اجلاس ِ عمومی سال امید عزم نو 2018-19کاانعقاد ایف سی ایریا میں کیا گیا۔ جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی محب انچارج برادرجواد، اراکین نظارت ، کابینہ ممبران سمیت شہر بھر کے تمام یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس عمومی میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی میدان میں نئے منصوبے متعارف کرانے سمیت تمام شعبہ جات کے سہہ ماہی منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس نے اجلاس عمومی میں شریک ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سال 2018-19کو سال امید عزم نوکے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، جس کا مقصد ایک نئے عزم اور نئی امید کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کے لیے کام کرنا اورسیر ت آئمہ ?کے اقدار کو معاشرے میں رائج کرنا ہے کیونکہ سیرت رسول اور آئمہ کی سیرت کے بغیر معاشرے میں امن قائم ہونا نا ممکن ہے ، اور اس سلسلے میں مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ اسلام کی اصل روح کو معاشرے میں زندہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آئی ایس او کی جانب سے اس سال نئے منصوبے متعارف کرانے کا مقصد پاکستان کے مستقبل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان تعلیمی میدان میں کافی پیچھے ہے ، لیکن آئی ایس او اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تعلیمی پستی سے نکالنے کے لیے پر عزم ہے۔