: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے شیعہ علماء اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر انور


karachi September 8, 2019 | 3:59 PM

ڈاکٹر انور اور دیگر رہنمائوں کی ٨ویں محرم کے اجلاس میں شرکت۔ علمائے کرام سے ملاقات ۔ عزاداران کے ہمراہ موجود رہے۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے شیعہ علماء اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر انور
کراچی:(نیوزآن لائن)مہاجر نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر انور نے عقیل انبالوی ، یونس میمن، مسرت خان و دیگر کے ہمراہ ٨ ویں محرم الحرام کے اجلاس میں شرکت کی ، نشتر پارک پر علمائے کرام سے ملاقات کی ۔ شیعہ علمائے کرام نے مہاجر نیشنل موومنٹ کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر انور نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے شیعہ علماء اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر انور عزاداران کے ہمراہ موجود رہے۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر میں عزاداران کو مجالس اور جلوسوں کی اجازت نہیں ۔ جمعہ کی نماز نہیں ہونے دی جا رہی۔ فسطائیت کی انتہا ہے ۔ عالمی قوتیں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کہاں ہیں ؟ اسلامی ممالک بھی خاموش ہیں ۔ جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور عبادت کی آزادی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر ظلم بند کرو کشمیری مسلمانوں پر سے پینتیس سے زائد دن سے جاری کرفیو ہٹایا جائے انہیں محرم کی مجالس بھی کرنے دی جائیں ۔ اقوام متحدہ نوٹس لے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔