: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

غربت،جہالت اور امراض کا مقابلہ صرف سرکاری وسائل سے نہیں کیا جاسکتا،عون عباس


al mustafa welfare March 17, 2019 | 9:48 PM

کراچی:(نیوزآ لائن )مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے کہاکہ پاکستان ایک غریب اور کثیر آبادی والا ملک ہے۔غربت،جہالت اور امراض کا مقابلہ صرف سرکاری وسائل سے نہیں کیا جاسکتا ۔انہوںنے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد المصطفیٰ مائی ہو م میں زیر تعلیم یتیم بچوں اور تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سندھ ڈاکٹر عدنان مجید ، معین خان،احمد رضا طیب،عبدالغفارسعیدی ،امین آدم جی ،معین احمدودیگر بھی موجودتھے۔مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے کہا کہ المصطفیٰ جیسے سماجی ادارے ہماری معاشرتی ضرورت اور دنیا کے سامنے اسلام اور پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔مجھے المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال کادورہ اور یہاں کے شعبہ جات کا معائنہ اورمعیارکودیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ کاوجوداس بات کی علامت ہے کہ ہمارے معاشرے میں غریبوں،یتیموں،مسکینوں،بیواؤںاور دکھی انسانیت کی خدمت اخلاص ودیانت داری سے یہ ادارہ اپنافریضہ سرانجام دے رہاہے۔یقینا عوام ان ہی پر بھروساکرتے ہیں جواپنی دیانت داری،ایمانت داری کا لوہامنوائے ۔انہوںنے کہاکہ چاہیے عمران خان ہو ،یاحنیف طیب یا کوئی دوسری اہم شخصیات ،لوگوں کے اعتمادکا رویہ ہمارے لئے بڑے حوصلے کاسبب ہے۔مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ میں اپنے بطورمنیجنگ ڈائریکٹربیت المال کی ذمہ داریوں کا آغازسب سے پہلے بطورفلاحی تنظیم المصطفیٰ کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ حاجی صاحب کا سیاسی،سماجی،فلاحی کام کو تمام طبقات لوگ بڑے ادب واحترام سے دیکھتے ہیں۔مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے بتایا کہ المصطفیٰ سماجی خدمت کا عالمی نیٹ ورک ہے۔زلزلہ، سیلاب،دہشت گردی سمیت تمام قدرتی آفات میں المصطفیٰ نے ہمیشہ مثالی کرداراداکیا ہے۔ شام،برما،فلسطین،انڈونیشیاسمیت دنیا بھر میں المصطفیٰ امدادی اوربحالی کی سرگرمیوں پیش پیش ہے۔ملک کے اندرہسپتال، اسکولز،کالجز،یتیم خانے،اولڈہومز،آنکھوں آپریشنزکی ملک گیرمہم،ہونٹ اور تالوکٹے افرادکی فری سرجریز،یتیم وغریب بچیو ںکی شادیاں،بیوہ خواتین کے لئے ماہانہ راشن،ہرسال آٹھ لاکھ کلوچاول بیگس کی غریبوں میں تقسیم،ایمبولینس او رمیت بس سروسزالمصطفیٰ کی کارکردگی کا حصہ ہیں۔مہمانوں کوپروجیکٹر کے ذریعہ المصطفیٰ کی کارکردگی رپورٹ بھی دکھائی گئی ۔معین خان،احمدرضاطیب، عبدالغفارسعیدی نے مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس کی آمدکا خیر مقدم اور انکاشکریہ اداکیا۔