: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

عوام کو معیاری طبّی سہولیات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہمارا نصب العین ہے۔ ملک محمدفیاض


FREE MEDICAL CAMP AT DMC SOUTH LYARI October 13, 2019 | 7:58 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمدفیاض کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ ایک کامیاب قوم کی تشکیل کیلئے لازم جزہے اور عوام کو معیاری طبّی سہولیات کی فراہمی ہماری اوّلین ترجیح ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادر بر میٹرینٹی ہوم یوسی 14 لیاری میں بلدیہ جنوبی اور سوشل ڈیویلپمنٹ اینڈ پاورٹی ریڈکشن کے اشتراک سے عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس فری میڈیکل کیمپ میںشرکت کی اس موقع پریو سی 14 کے وائس چیئرمین ابراہیم گل,یوسی 6وائس چیئرمین فرحان ہنگورہ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ بانو،آفس سپریٹینڈنٹ رضوان خاوربھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین ملک محمدفیاض کا کہنا تھا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت ،تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے جس کیلئے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ کیجانب سے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی مفادعامہ کے ایسے پروگرامز کی سرپرستی کو جاری رکھا جائے گا ملک محمد فیاض نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سوشل ڈیویلپمنٹ اینڈ پاورٹی ریڈکشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کی اس روایت کوجاری رہنا چاہیے میڈیکل کیمپ میں عوام کو بلڈ پریشر ٹیسٹ ، جلدی امراض کے ٹیسٹ،الٹرا سائونڈاور بون ریزوپشن کی مفت سہولت فراہم کی گئی اس موقع پر دل، اسکن اور گائناکالوجسٹ کے ماہر ڈاکٹرز اور جنرل سرجن کی ٹیم نے عوام کے میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ انہیں طبّی مشورے اور ادویات بھی مہّیا کیں میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کا بھی معائینہ کیا گیا اور مریضوں کو فری گلاسس بھی دیے گئے اوراس موقع پر مریضوں کو آپریشن کیلئے اگلی تاریخ بھی دی گئی ان مریضوں کو بلدیہ جنوبی کی جانب سے فری ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گیاس فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا ایک ہزار سے ذائدمریضوں نے استفادہ حاصل کیا اس فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے والی عوام کی ایک بڑی تعداد نے بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی استدعا کی ۔