: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف یوسیز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور


15.3.2020 March 15, 2020 | 7:21 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یوسیز میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے کھلی کچہریوں میں عوام براہ راست اپنے علاقوں میں موجود بلدیاتی مسائل پیش کر رہے ہیں جن کے حل کیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 25 لیمو گوٹھ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے جس کی بدولت آج ان علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جنہیں برسوں نظر انداز کیا گیا تھا، یوسی چئیرمین سید فرحان علی نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوسی کی جانب سے اقدامات اور پیش کردہ بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی لیمو گوٹھ کے مکینوں نے اس موقع پر بلدیاتی مسائل پیش کرنے کے ساتھ علاقوں کے دیرینہ مسائل دور کرنے پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ان کے ضلعی چئیرمین بننے کے بعد لیمو گوٹھ میں کافی بہتری آئی ہے پانی وسیوریج کے مسائل دائرہ اختیار میں نہ ہوتے ہوئے بھی حل کروائے گئے اور ہمیں امید ہے کہ جو مسائل پیش کئے گئے ہیں ان کے حل کو بھی یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر بلدیہ شرقی کے افسران اور یوسی کے بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔