: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

عمرکوٹ میں تھر ریجن کے لیے پینے کے پانی کی اسکیم کے لئے 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سہیل انور سیال


sohail anwar siyal October 27, 2019 | 4:23 PM

کراچی :( نیوزآن لائن) سندھ کے وزیر آبپا شی ، اینٹی کرپشن اور زکوات و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ عمرکوٹ میں تھر ریجن کے لیے پینے کے پانی کی اسکیم کے لئے 800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔تھر میں آر او پلانٹس فعال ہیں جس سے لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں تھر کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔ اس وقت تھر میں پینے کے پانی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے محکمہ آبپاشی کی 65 نئی اسکیموں کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام سال20۔2019 کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس تناظر میں مرکزی لہروں اور تقسیم کاروں کی لائننگ کے ذریعے 950 کیوسک پانی کی بچت سے 285،371 ایکڑزمین کو زیر کاشت لایا جائے گا۔صوبائی وزیر آبپاشی ، اینٹی کرپشن اور زکوتہ و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں آبپاشی کا انفرا اسٹرکچر نصف صری پرانا ہے جس کی بحالی کے لیے اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے تاہم پانی کے حوالے سے دستیاب وسائل کو منظم اور مربوط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث پانی سے متعلق ماضی کے بیشتر مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے۔