: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

عامر لیاقت فلم میں برہان وانی کا کردار ادا کریں گے


amir liaqat April 28, 2019 | 9:58 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان کے نامور ہدایت کار واداکار ایوب کھوسہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فلم بنانے جارہے ہیں جس میں حیران کن طور پر انہوں نے عامر لیاقت حسین کو مرکزی کردار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، عامر لیاقت فلم میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے برہان وانی کا کردار ادا کریں گے۔ہدایت کار نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہ بتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ فلم کشمیر کے فریڈم فائٹر کے حوالے سے ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوست میرا ساتھ ضرور دیں گے۔عامر لیاقت نے فلم کی کہانی اور کردار سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ فلم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس میں لوگ مجھے برہان وانی کے کردار میں دیکھیں گے