: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

طلبہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں; ایس ایس پی اظہر مغل


Allied School Sports Gala--- February 23, 2020 | 7:23 PM

تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بچوں میں ذہنی وجسمانی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: ایڈیشنل ڈائرکٹر اے ایس ایف جنید قریشی
الائیڈ اسکول ہارون بحریہ میٹروول اور بلدیہ کے سالانہ اسپورٹس گالا سے شہزاد اختر، رائو شکیل، رانا اشفاق ، آصف موسیٰ و دیگر کا خطاب
کراچی:(نیوزآن لائن) طلبہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی اظہر مغل نے الائیڈ اسکول ہارون بحریہ میٹروول اور بلدیہ کے زیر اہتمام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں سالانہ اسپورٹس گالا کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الائیڈ اسکول نے اتنے بڑے پیمانے پر ان مقا بلوں کا اہتمام کر کہ نئی مثال قائم کی ہے ایڈیشنل ڈائرکٹر اے ایس ایف جنید قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بچوں میں ذہنی وجسمانی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیںکھیلوں کی سرگرمییوں سے طلبہ میں مقابلوں کی جستجو اور کامیابی کی لگن پیدا ہوتی ہے الائیڈ اسکول نے اتنا شاندار اسپورٹس گالا منعقد کر کہ ایک نئی روائت ڈالی جس کا تما تر سہرا ر ائو شکیل اور ان کی ٹیم کو جا تا ہے پیک پرائیوٹ کے چیئر مین شہزاد اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائو شکیل کے کیمپس اس طرح کی ہم نصابی سرگر میوں کے لئے جانا جاتا ہے اور آج کا یہ شاندار اسپورٹس گالا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اسپورٹس گالا سے عباس بلوچ،ڈی ایس پی عابد بلوچ ، آصف موسیٰ ،رانا اشفاق رسول ، انیس الرحمن و دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسپورٹس گالا میں طلبہ کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میںطلبہ کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اس موقع پر والدین کی بہت بڑی تعداد اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وقت موجود رہی اختتام پر مقابلوں میںنمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔