: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر


dr saleem haider mit charimen September 8, 2019 | 3:54 PM

باہمی اتحاد کے ذریعے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے
حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں حق وسچ کا درس دیتی ہے: چیئرمین ایم آئی ٹی
کراچی:(نیوزآن لائن)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے محرم الحرام میں آپس میں محبت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دیا جائے کیونکہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے ہی ہم ملک دشمنوں کی سازشوںں کو ناکام بناسکتے ہیں۔ وہ شیعہ تنظیموں کے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور اہل بیت کی قربانیاں ہمیں اس بات کا پیغام دیتی ہیںکہ ہمیں حق وسچ پر کھڑے ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے یزید کی بیعت نہ کرکے حق کے علم کو بلند رکھا ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی امام حسین کا فکر وفلسفہ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے ایام میں اشتعال انگیز تقاریر اور دل آزاری پر مبنی لٹریچر سے اجتناب برتا جائے ۔ بعض قوتیں شیعہ اور سنی دونوں کو آپس میں لڑاکر ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کے مذموم مقاصد پر نظر رکھی جائے۔ ماضی میں بھی کچھ قوتوں نے دونوں فرقوں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی لیکن آپس میں باہمی رابطے اور ایک دوسرے کے احترام کی بناء پر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ اب چونکہ ملک کے حالات بھی کشیدہ ہیں ایسے میں مہاجروں پر خصوصی طورپر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آپس میں احترام اور بھائی چارے کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔