: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

شب برات کے موقع پربلدیہ شرقی کی جانب سے مثالی انتظامات


21.4.2019 April 21, 2019 | 7:37 PM

روشنی سمیت استقبالیہ کیمپس پر فراہم کردہ سہولیات پر قبرستان آنے والے زائرین کا خوشی کا اظہار کیا
سرکاری ومنتخب بلدیاتی نمائندگان کے باہمی اشتراک سے بلدیاتی خدمات فراہم کرنا آسان ہو جاتا ہے،چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی:(نیوزآن لائن)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ شب برات میں بلدیاتی خدمات بہترین طریقے تک پہنچانے کی کوشش کی،قبرستان آنے والے زائرین مکمل طور پر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل،مبین شیخ چئیرمین ایم اینڈ ای کمیٹی خرم شہزاد،چئیرمین پارک کمیٹی محمد مشتاق ،ایکس ای این ایم اینڈ ای جمشید زون امتیاز بھٹوودیگر کے ہمراہ سوسائٹی،عیسی نگری و دیگر قبرستانوں کے شب برات کے موقع پر دوروں کے دوران کیا اس دوران قبرستانوں پر کیمپس بھی لگائے گئے جہاں آنے والے زائرین کو پانی وشربت کے ساتھ مفت پھولوں کی پتیاں بھی فراہم کی جا رہی تھیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اس بات کے لئے کوشش کی کہ مذہبی مواقعوں پر بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں دکھاوے کے بجائے عملی سہولیات کا عنصر شامل ہو،افسران کو بھی اس بات کی ہدایت کی کہ وہ شب برات پر اپنے متعلقہ محکمہ جات کے لحاظ سے خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر یوسی کو ترجیح دیں انہوں نے بہترین روشنی اور درختوں کی چھٹاء کروانے پر محکمہ پارکس کے افسران سمیت چئیرمین کمیٹیز خرم شہزاد اور محمد مشتاق کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ سرکاری و منتخب بلدیاتی نمائندگان کے باہمی اشتراک سے بلدیاتی خدمات فراہم کرنا آسان ہو جاتا ہے منتخب بلدیاتی نمائندے بہتر طور پر سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل کیا ہیں اور وہ ان سے کیا توقع کر رہے ہیں اس لحاظ سے وہ عوامی توقعات کو سامنے رکھتے ہوئے سرکاری مشینری کے ذریعے کام لیکر امور سر انجام دیتے ہیں اور شب برات پر یہ باہمی اشتراک دکھائی دیا انہوں نے ترقیاتی امور پر معمور پر مشتمل کمیٹی چئیرمینز سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں تاکہ ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا جاسکے عیسی نگری اور سوسائٹی قبرستانوں میں آنے والے زائرین نے بلدیہ شرقی کی جانب سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا خاص طور پر انہوں نے روشنی اور کیمپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔