: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سیوریج اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے: جان محمد بلوچ


25-08-2019 Sevrag UC-10 August 25, 2019 | 5:08 PM

بکرا پیڑی روڈ، امام بخش مارکیٹ، صاحبداد گوٹھ پر سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار
کراچی :( نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے رات گئے بکر ا پیڑی روڈ پر ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائینوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیااور یوسی 10غازی دائود بروھی بکرا پیڑی روڈ، امام بخش مارکیٹ، آسو گوٹھ ، گوشت مارکیٹ ،صاحبداد گوٹھ اور دیگر مقامات پر سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایمانداری سے اپنا کام کریں تو عوام کے مسائل ،مسائل نہ رہیں ، حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کی اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران اپنے قبلہ درست کریں، دفاتر سے باہر نکلیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ،موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ڈسٹرکٹ چیئرمین اپنی نگرانی میں سیوریج لائینوں کی صفائی کروارہے ہیں جو قابل ستائش ہے ، چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجودمتعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرسیوریج کی بند لائنوںکی راڈنگ اینڈ سکنک مشینوں کی مدد سے صفائی کروائی جائے،اوور فلو کی شکایات کے فوری خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،سیوریج لائینوں کی صفائی کے دوران نکلنے والے کچرے کو فوری اٹھایا جائے، چونے کے چھڑکائوکو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے پارٹی کے منتخب نمائندے عوام میںسے ہی ہیں، عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات کی روشنی میں یوسیز میں فراہمی و نکاسی آب ،شاہراہوں کی درستگی کے ساتھ صحت مندانہ ماحول ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر یوسی چیئرمین اختر بلوچ ، یوسی کونسلر حسن بلوچ ، پی ڈی ایف رہنماء ڈاکٹر ایوب بلوچ اور دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے۔