: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سندھ کا یوم ثقافت اتحاد و یگانگت کا بینظیر پروگرام ہے ، نیاز احمد خاصخیلی


Photo Release 08-12-19   l  ASPPMSS December 9, 2019 | 1:57 AM

ہم اس مٹی کے رہنے والے ہیں جس کی تہذیب برسوں پرانی اور اس کے رہنے والے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ تھے اور ہیں
یہ دن منانے کا مقصد سندھ کی تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ لوگوں میں اپنی مٹی سے محبت کرنے کی آگاہی پھیلانا بھی ہے’ خطاب
کراچی :( نیوزآن لائن) سندھ کا یوم ثقافت اتحاد و یگانگت کا بینظیر پروگرام ہے ، ہر آنیو الے سال میں اس یوم سے عوام کی والہانہ عقیدت و محبت میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ سندھ دھرتی کے لوگ امن و محبت کے پیمبر ہیں ، ان خیالات کا اظہار آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں صوبائی وزیر سندھ برائے ثقافت سید سردار شاہ اور ڈویژنل صدر نیاز احمد خاصخیلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے آغاز میں ممتاز سیاسی ، سماجی ، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد ممتاز شخصیات کو سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی ، تقریب میں کراچی کے 6اضلاع کے عہدیداروں ، غلام علی میرانی، وقار خان، ضیاء الحق، شعیب صدیقی ، رزاق مغل، محمد افضل ، صوبائی نائب صدر نور محمد نوناری، سید منیر شاہ، طارق حسین منگی، لالہ بابر خان،جاوید اختر شیخ، اقبال چنہ، احسان علی کلہوڑو، ممتاز میمن، عباس مہر، فرزانہ بلوچ، سوہا منصور، شمائلہ ، نازیہ بلوچ کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پروگرام میں سندھ کے معروف لوک فنکار تاج مستانی، وقار ملاح ، احمد مغل ودیگر فنکاروں نے پرفارم کیا اورشرکاء سندھ کے لوک گیتوں پر رقص کرتے رہے ، شرکاء جئے سندھ جئے کے پرشگاف نعرے بھی لگارہے تھے۔ پروگرام میں مختلف اسکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل صوبہ بھر میں مریضوں کی خدمت اور ان کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اور زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کرتی ہے لیکن سندھ کی ثقافت کا عالمی دن منانا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، ہم اس مٹی کے رہنے والے ہیں جس کی تہذیب برسوں پرانی اور اس کے رہنے والے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگ تھے اور ہیں ، سندھ کے لوگ صدیوں سے مہمان نواز، اپنی ثقافت اجرک، ٹوپی اور رلی جیسی بہترین نشانیوں سے محبت کرنے والے ہیں یہ دن منانے کا مقصد سندھ کی تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اپنی مٹی سے محبت کرنے کی آگاہی پھیلانا بھی ہے ۔ اس تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مریضوں کی خدمت اور نیم طبی عملے کے حقوق کی جدوجہد کرنیوالی نمائندہ طبی تنظیم آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل کو اپنی محبتوں سے نوازا۔