: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سندھ میں آرٹیکل 149 (4) کی حمایت کرنے والوں نے صوبے اور صوبہ کی عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی


PPPsaysitlost23activiststorecentviolence_567-349x238 September 15, 2019 | 8:28 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں آرٹیکل 149 (4) کی حمایت کرنے والوں نے صوبے اور صوبہ کی عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے درالخلافے کراچی کو منی پاکستان کا لقب تو دیا جاتا ہے مگر اس کا حق ادا کرنے کے بجائے اس کو سندھ سے الگ کرنے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس آرٹیکل کی حمایت کرنے والی دیگرسندھ کی سیاسی جماعتوں کا مکروہ چہرہ بھی عوام جان چکی ہے جنہیں سندھ اور سندھ کی عوام سے زیادہ اپنا لالچ اور فائدہ چاہی ہے ۔ سندھ کی تعمیر وترقی کے حوالے سے وفاق کی جانب سے روکے گئے فنڈز اور روکے ہوئے ترقیاتی کاموں پر نظر ثانی کے بجائے سندھ کو تقسیم کرنے کی باتے کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سے سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وفاق نہیں سنبھالا جارہا ہے اس کا مطلب ہے کہ وفاق کو بھی کسی کے حوالے کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا پر سنسر شپ سے پی ٹی آئی کی ترقی عیاں نہیں ہوسکتی بلکہ عوام کے پاس ان کی ترقی کا اچھا جواب ہے اگر ان میں اتنا حق اور سچ کا ساتھ دینے کی طاقت ہے تو وہ عوام کی کھلی کچہری کے سامنے جا کرخود کو بیان کرکے دکھائے۔