: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سندھ حکومت گھوٹکی کی صو رتحال پر نطر رکھے ہوئے ہے صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔سعید غنی


Saeed-Ghani-Talk-Khi September 15, 2019 | 8:32 PM

کراچی:(نیوزآن لائن ) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں گھوٹکی کے علما کرام اور ہند و کمیونٹی کے رہنماو ں کا شکریہ ادا کرتے ہو ان سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی درخواست کی-سعید غنی نے کہا کے گھوٹکی واقعہ کی ایف آئی آر گذشتہ روز درج ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نامزد پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے.انہوں نے کہا کے واقعہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی.سعید غنی نے کہا کے واقعہ ایک شخص کا ذاتی فعل ہے اس میں پوری ہندو برادری کا کوئی قصور نہیں ہے۔۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کے الزام ثابت ہوا تو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.ان کا کہنا تھا کے علماکرام اور عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں ۔سعید غنی نے کہا کے وہ علماکرام اور ہندو برادری کے رہنماو ں کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے.انہوں نے کہا کے وہ عوامی جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن ایک شخص کی بنیاد پر پوری برادری کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا.