: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سندھ اسپورٹس بورڈ میں آل سندھ مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا افتتاح


sports news March 15, 2020 | 7:36 PM

کراچی :( نیوزآن لائن) سندھ اسپورٹس بورڈ میں آل سندھ مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا افتتاح سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید سعید جمیل نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر میثم رضا ،محمد اقبال انجینئر محفوظ الحق کاشف احمد فاروق ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سعید جمیل نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے چھ ایونٹ ہوں گے ابتدائی مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہوں جبکہ فائنل کا انعقاد پی ایف میوزیم میں کرایا جائے گا ۔ان مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکریٹری میثم رضا ہوں گے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کا تعلق کراچی ،حیدر آباد ،میر پور خاص ،بے نظیر آباد ،لاڑکانہ اور ،سکھر سے ہو گا کھلاڑیوں انسٹیکٹر اسلم کھوسہ ہوں گے ۔