: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی سہولت کار بن کر رہ گئی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن


527500-ppp-1364415145-852-640x480 November 3, 2019 | 6:09 PM

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار قائم خانی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقا م جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے حالیہ پیٹرول کی قیمتوں پر اضافی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ‘ سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی سہولت کار بن کر رہ گئی ہے اور عوام کا خون چوس رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن بہ دن بڑھتی مہنگائی کے سبب متوسط طبقہ خود کشیوں اور جرائم میں ملوث ہوتا جارہا ہے مگر وفاقی حکومت نے تمام مسائل پر چپ سادھ رکھی ہے۔ وفاقی حکومت کبھی بجلی ، کبھی پیٹرول کبھی دوایات سمیت غذائی اجناس میں بے تحاشہ اضافی سے حاصل ہونے والے ٹیکسز کہاں کیسے استعمال کررہے ہیں اس کا جواب کسی حکومتی نمائندے کے پاس نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے والے خود کشی تو نہیں کرسکے مگر عوام کے سوالوں کا جواب دینا ان پر فرض ہے جس سے پوری پی ٹی آئی حکومت منہ چھپائی پھر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مہنگائی، معیشت اور ملک کے حوالے سے اگرسوال کیا جاتا ہے تو ان کا جواب صرف کرپشن اور اپوزیشن ہی ہوتا ہے جبکہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ابھی تک سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی ٹیم منتخب کرنے میں ہی لگ گئے ہیں۔ پی پی پی رہنمائوں کا کہنا تھا جس شخص کو اداروں کی جانب سے نکلنے والے آرڈر ز اور کارروائیوں کا عمل تک نہیں وہ وزیراعظم کی کرسی کا حقدار بھی نہیں ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے سونامی کے نام پر جو عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے بہت جلد عوامی سمندر ان نااہلوں کو ان ایوانوں سے اٹھا کر باہر کھڑا کر کے ان سے جان چھڑوائے گی۔