: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سفید پوش افراد کا خیال رکھنااور انکی خاموشی سے مدد کرنا احسن اور قابل تقلید عمل ہے۔ مہر خان


Caption-1 April 26, 2020 | 6:01 PM

فورم کی جانب سے سینکڑوں خاندانوں میں امداد فراہم کی ہے۔ خالد ممتاز ایڈووکیٹ
ہم سب پر فرض ہے کہ ہم غریبوں کی مدد کریں۔ نفیس احمد خان
کراچی :( نیوزآن لائن)سفید پوش افراد کا خیال رکھنا احسن اور قابل تقلید عمل ہے یہ بات لندن کی سابقہ میئر اور اظہر اقراء اسکول کی سرپرست محرک ان نے سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام مستحقوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا جذبہ خدمت قابل تحسین ہے ھمارامکمل تعاون فورم کیلئے حاضر ھے,فورم کے صدر اور کراچی بار کے سابق جنرل سیکریٹری خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے راشن کاسلسلہ پچاس آٹے کی بوریوں سے کیا تھا اور الحمداللہ یہ سینکڑوں افراد اور خاندانوں تک پہنچ گیا ھم نے ھمت کی آلللہ تعالی نے ھماری مدد کی,قبل ازیں فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا کہ ھماری کوشش ھے ھم زیادہ سے زیادہ سفید پوش افراد کا خیال رکھیں اللہ ھماری نیتوں کو صاف رکھے اور ھماری چھوٹی سی کاوش کو قبول کرے۔ فورم کے سینئروائس چیئرمین مسعود احمد وصی نے کہا کہ ھماری فورم تعلیم اور صحت کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں آخر میں فورم کے ایڈیشنل سیکرٹری,قیصر جمال نے تمام اسٹاف کا شکریہ اداکیا,آخر میں تمام افراد میں راشن تقسیم کیاگیا۔