: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

سانحہ 12 مئی 2007 آج بھی انصاف کا منتظر ہے۔مرتضیٰ وہاب


murtuza wahab May 12, 2019 | 9:12 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے سانحہ 12 مئی 2007 آج بھی انصاف کا منتظر ہے۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں پیپلز پارٹی نے جانوں کا نذرانہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے پروردہ چنگیزی ٹولے نے کراچی کو لہو میں نہلا دیا تھا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سانحہ 12 مئی پر کیوں چپ سادھے بیٹھی ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی کا تاتاری گروہ آج حکومت میں b بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آمریت اور نام نہاد حق پرستی کے چنگیزی گروہ نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سانحہ 12 مئی کے کرداروں کے خلاف اپنا آئینی فرض نبھائے۔