: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

رہائشی علاقوں میں عوامی سہولیات میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور


8.5.2019 May 9, 2019 | 1:26 AM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں عوامی سہولیات میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، جو علاقے ماضی میں نظر انداز ہوئے ایسے علاقوں میں عوامی سہولیات بالخصوص کھیل کے میدانوں اور پارکوں میں اضافہ کیا ہے جو کہ عوام کیلئے ریلیف کا باعث ہیں، پارکس آج کے مصروف ترین دور میںر ہائشیوں کیلئے باعث سکون ہیں، ہم نے اول دن سے خستہ حال پارکوں کی بحالی اور ضلعے میں نئے پارکوں میں اضافے کیلئے مستقل اور ٹھوس اقدامات کیئے ہیں جس کے ثمرات عوام کے سامنے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 13 کے چیئرمین سید ارشاد علی، وائس چیئرمین جمیل احمد اور ڈائریکٹر پارکس جمشید زون اقبال شیخ کے ہمراہ یوسی 13 کے مختلف علاقوں میں مارٹن کواٹر، عثمانیہ کالونی و دیگر علاقوں میں پارکوں کاا فتتاح کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کی درخواست پر یوسی 13 میں تین پارکوں جس میں شائستہ بیگم لیڈیز پارک، عثمانیہ لیڈیز پارک اور ایک فیملی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارکس یہاں کے مکینوں کیلئے ہیں جس سے یہاں کے مکین طویل عرصے تک مستفید ہوتے رہیں گے، ہم نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے خواتین کیلئے علیحدہ پارک قائم کیئے ہیں جس کیلئے یہاں کے مکینوں نے درخواست کی تھی، اب یہ پارک علاقہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کمیٹی کی ہوگی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین معید انور کی خدمات پرانکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور علاقائی مسائل بتدریج حل ہوئے ہیں، اسی طرز عمل کو جاری رکھ کر ہمارے تمام مسائل حل ہونے کیلئے پر امید ہیں، بعد از اں چیئرمین معید انور نے یوسی 13 کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے احکامات دیئے۔