: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

رکاری اداروں کے سماجی اداروں سے تعاون کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ممتازعلی شاہ


PIC AWS20-10-2019 copy (1) October 20, 2019 | 10:32 PM

کراچی:(نیوزآن لائن)چیف سیکریٹری سندھ سیدممتازعلی شاہ نے کہاکہ سرکاری اداروں کے سماجی اداروں سے تعاون کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ملیر سینٹر کوروٹری کلب کراچی کہکشاں اور کارسازکی جانب سے نومولودبچوں کے دل کی بیماریوں کی تشخیص سے متعلق جدید(سی ٹی جی)مشین عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی۔پروگرام میں روٹری کلب کے عزیزمیمن،انجینئراقبال قریشی،عرفان قریشی،ڈاکٹرعبدالرحیم،عبدالغنی سلیمان،کراچی یونیورسٹی کے سینڈیکٹ کے ممبرمعظم الدین قریشی،الیاس میمن،معین خان،احمدرضا طیب،عبدالغفارسعیدی،فرحان اشرفی،عبدالقدیرشریف ودیگرنے شرکت کی۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے بتایا کہ المصطفیٰ تعلیم وصحت کے شعبوں میں سرگرمی سے اپنا کرداراداکررہی ہے۔اس سلسلے میں پولیوسمیت صحت کے کئی شعبوں میں المصطفیٰ کاروٹری کلب سے باہمی اشتراک اور تعاون جاری ہے۔انہوں نے جدیدسی ٹی جی تشخیصی مشین المصطفیٰ میڈیکل سینٹر ملیر کوعطیہ کرنے پرروٹری کلب کا شکریہ اداکیااورپولیوکے خاتمہ کے لئے بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تعاون کو مزید بڑھانے پر زوردیا۔ تقریب کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے مشین المصطفیٰ کے جنرل سیکریٹری عبدالغنی سلیمان کے حوالے کی۔