: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں رب تعالیٰ بندوں کو اپنی خصوصی رحمتوں سے نوازتاہے۔ریحان ہاشمی


Pic May 20, 2019 | 3:18 AM

کراچی: (نیوزآن لائن )رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں رب تعالیٰ بندوں کو اپنی خصوصی رحمتوں سے نوازتا ہے ،محدود وسائل کے باوجود بلدیہ وسطی میںعوام کی فلاح و بہبود کے کام رمضان المبارک میں بھی جاری ہیں ، ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں کسی بھی صورتِ حال میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 51گلبہار میں روشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئر مین یونین کمیٹی نمبر 51انعام ،یو سی 22کے وائس چیئر مین مستفیض فاروقی اور روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے ، چیئر مین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی کارکردگی کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نیکی کمانے کا مہینہ ہے بلدیہ وسطی نے ماہ رمضان میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مکمل انتظامات کئے ہیں رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو ممکن بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کا ریسکیو کا عملہ سٹرکوں پر موجو د ہے جو ٹریفک کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس کی معاونت کر رہا ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے مارکیٹوں کے نزدیک امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں مساجد و امام بارگا ہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور بلدیہ وسطی کا محکمہ سینی ٹیشن نائٹ سوئپنگ کے زریعے کچرا اُٹھانے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کا کام باخوبی سر انجام دے رہا ہے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے روشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے راشن تقسیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو رمضان المبارک میں عبادتوں کے ساتھ حقو ق العباد کا خیال کرتے ہوئے اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کی
بھلائی کے لئے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا چاہیئے اور اپنے افطار کے دسترخوانوں کو کشادہ کرنا چاہیئے ۔