: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

دیوالی کی خوشیوں میں سب کو شریک کیا جائے۔ مکیش کمار چاولہ


diwalai in karachi October 27, 2019 | 4:17 PM

کراچی:(نیوزآن لائن) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے دیوالی کے موقع پر سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی رنگ و روشنی اور خوشیوں کا تہوار ہے اور اس تہوار کو مناتے ہوئے ہمیں دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ پاکستان اور خاص کر صوبہ سندھ کی ترقی میں ہندو برادری کا نمایاں حصہ ہے اور انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دیوالی کے موقع پر ہندو برادری اپنے اس عہد کی تجدید کریں کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے اور اس ملک کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کردیں گے۔