: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

دینی اور دنیاوی تعلیم ساتھ لیکر چلنے والے تعلیمی ادارے قابل ستائش ہیں۔ مرتضیٰ بلوچ


WhatsApp Image 2019-04-20 at 11.59.13 April 21, 2019 | 8:34 PM

کراچی :( نیوزآن لائن) صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے ہوں جہاں دین اور دنیا کی تعلیم دی جاتی ہوں اور جو ادارے اس قسم کی تعلیم کا بندوست کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ یہ بات انہوں نے دارالعلوم جامعہ مجددیہ نعیمیہ ملیر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات و امتحانی نتائج کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں جامعہ نعیمیہ کے سرپرست سائیں مفتی محمد جان نعیمی،ایم پی اے سلیم بلوچ، سائیں نذیر جان نعیمی، میمبر ضلع کونسل ابوبکر میمن سمیت معزز مھمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت غلام مرتضء بلوچ اور ایم پی اے سلیم بلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ دارالعلوم جامع نعیمیہ جیسے ادارے پر فخر ہے جو طلبہ کو بھترین دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کر رہا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ تعلیم حاصل کئے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور دنیا میں انہی اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہماری یہ ذمداری بنتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو دین اور دنیا دونوں کی تعلیم سے روشناس کروائیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور اپنے ادارے، اساتذہ، والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔