: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

حکومت کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کاکوئی ہنگامی منصوبہ نہیں ہے۔ راہول گاندھی


rahul gandi speek about corona virus March 29, 2020 | 8:55 PM

نئی دہلی:(نیوزآن لائن)بھارت کے حزب اختلاف کے سیاستدان راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کو رونا وائرس سے نمٹنے کاکوئی ہنگامی منصوبہ نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کی کوشش میں بھارت کی طرف سے لاک ڈائون کے اعلان کے بعد لاکھوں بے گھر افراد اور نقل مکانی کرکے آنے والے محنت کش طبقے کے شب و روز مشکل ہوگئے ہیں۔کارخانے اور تعمیراتی کام بند ہو جانے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ کئی افراد فاقہ کشی سے ہلاک ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پر قوم سے خطاب میں ملک گیر لاک ڈائون کے دوران نامناسب انتظامات پر معافی مانگی ہے۔