: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

حکومت سول ڈیفنس شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔کمشنرکراچی


Commissioner Karachi March 1, 2020 | 8:14 PM

کراچی: (نیوزآن لائن) کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کہا ہے کہ حکومت سول ڈیفنس شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ہ حکومت سول ڈیفنس شعبہ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے سلسلہ میں سول ڈیفنس کے کر دار کو موثر بنایا جا سکے ۔ وہ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میںعالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سول ڈینفس کی اہمیت کے بارے میں سیمینار سے خطا ب کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شا ہ نے محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کر نے اور ریسکیو کر نے کے حوالہ سے محکمہ سول ڈیفنس ایک اہم ادارہ ہے ۔ا نھوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس اور بلدیہ عظمی سمیت شہر کے ڈسزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں کو چاہئے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے لئے ہر لمحہ تیار رہیں یقنی بنائیں کہ متعلقہ عملہ اورافراد و ماہرین جدید تقاضوں سے ہم آھنگ ہوں جدید طور پر تربیت یافتہ ہوں اور ہر وقت ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیئے تیار رہیں۔ وہ ملکی سطح اور عالمی سطح پر تربیتی اداروں سے مشاورت کریں اور متعلقہ عملہ کو جدید معلومات کے ساتھ تربیت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ۔سیمینار میں ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک افراد بھی موجو د تھے ۔شرکاکو آگ بجھانے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے اصولوں سے آگاہی دی گئی۔۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس بابر قدیر نے شہری دفاع کا شعور اجاگر کرنے پر زور دیااور عالمی یوم شہری دفاع کو شہریو ں کے دفاع اور تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد علی حیدر نے ، سندھ بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا پروگرام کے آخر میں مختلف شخصیات کو ایوارڈز اور اسناد پیش کی گئیں