: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

حضورسیدنا غوث اعظم کی تعلیمات ہمارے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف


nizame mustafa party karachi October 13, 2019 | 7:26 PM

کراچی: (نیوزآن لائن) نظام مصطفی پارٹی کے رہنما مولاناشاہدین اشرفی کی رہائش گاہ (بفرزون ۔کراچی )میں محفل گیارہویں شریف کا انعقادہوا ۔جس میں نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورسیدنا غوث اعظم کی تعلیمات ہمارے مشعل راہ ہے۔انہوںنے دین اسلام سے مسلمانوںکو آگاہ کرنے اورمسلم اُمہ کومتحد کرنے میں اہم کرداراداکیا۔انہوںنے کہاکہ شیخ عبدالقادرجیلانی اولیاء اللہ کے سردارہیں انہوںنے مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے بہت سی کتابیں لکھی،ان کی تعلیمات کوآج مساجداوردینی حلقوں تک تومحدودکردیاگیاہے۔ان کی تعلیمات اسکول ،کالجز میں نہیں دی جاتیں،جوہماری بدنصیبی ہے۔انہوںنے پاکستان میں جولوگ نصاب بنانے میں شامل رہے، انہوںنے اولیاء کرام کی تعلیمات کو شامل نہیں کیا۔یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہم سودکی لعنت میں پڑیںہوئے ہیں۔گھریلوں جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں۔بڑوں کی عزت ختم ہوتی جارہی ہے،بے حیائی بڑھتی جارہی ہے۔آج کی نوجوان نسل کو غوث اعظم کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔محفل سے علامہ نسیم احمدصدیقی،مولاناشاہدین ، مولانا فرحان جان ممتازی نے بھی خطاب کیا۔