: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

حبیب پبلک اسکول سمیت تمام تعلیمی اداروں کے گرد قائم انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ۔


Habib Pablic Shcool Visit News PIX 17-07-2013 July 17, 2013 | 5:22 PM

حبیب پبلک اسکول سمیت تمام تعلیمی اداروں کے گرد قائم انکروچمنٹ ، کچرا کنڈیاں ، ٹھیلوں اور رکشاؤں ،ٹیکسیوں ، بسوں کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ۔
کراچی (نیوزآن لائن) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہاہے کہ حبیب پبلک اسکول سمیت تمام تعلیمی اداروں کے گرد قائم ناجائز تجاوزات ، کچرا کنڈیاں ،ٹھیلوں ، رکشاؤں ، ٹیکسیوں اور بسوں کے اڈوں کو ختم کر دیا جائے تاکہ بچوں کو صاف ستھرا اور محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب پبلک اسکول کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہاربرعبد الجبّار شاہانی،نعمان ارشد اور ڈائریکٹر میڈیا محمدشبیہ صدیقی بھی موجو د تھے جبکہ حبیب پبلک اسکول کے مینیجنگ ٹرسٹی مسلم آر حبیب ، پرنسپل محترمہ نرگس علوی ، منیجر ایڈمن طاہر عالم ، منیجر سیکورٹی حشام خان بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس موقع پر پر نسپل نے کمشنر کراچی کو اسکول کی انتظامیہ اور بچوں کو درپیش مسائل سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا ، اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی درخواست کی کمشنر کراچی نے کہا کہ حبیب پبلک اسکول کراچی کا وہ قابل تعلیمی فخر ادارہ ہے، جس نے ہاکی کے 11اؤلمپئین سمیت سوئمنگ اور دیگر کھیلوں کے انٹر نیشنل اور نیشنل کھلاڑی پیدا کئے جن میں قمر ضیاء ، حسن سردار اور سہیل عباس جیسے عظیم کھلاڑی بھی شامل ہیں ، شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حبیب پبلک اسکول کے سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا اور اس سلسلے میں اسکول کے بچوں کے والدین سمیت انتظامیہ کے خدشات دور کئے جائینگے ، انہوں نے کہا کہ میرایہاں آنے کا مقصد کراچی کے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ، طلباء اور والدین کو یہ احساس دلانا ہے کہ کر اچی کی انتظامیہ ان کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کی درسگاہوں ، تعلیمی اداروں میں بہتر انداز میں تعلیم کیلئے ماحول فراہم کرینگے ،تعلیم کے سلسلے میں حبیب گروپ کی بڑی خدمات ہیں ، اس موقعہ پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر ہاربر حبیب پبلک اسکول کے ساتھ مستقل اور مسلسل رابطہ رکھیں گے ، متعلقہ DSPٹریفک کے ساتھ مل کر ٹریفک مینجمنٹ کر ینگے ، ٹریفک اور آپریشن کے DSPکے ساتھ مشترکہ وزٹ کرینگے ، اسکول کے گرد کچرے کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کر وایا جائیگا ، تمام یو ٹیلیٹی ایجنسیز اور متعلقہ پولیس افسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہاربر حبیب پبلک اسکول میں ہر پندرہ روز بعد کو آرڈینشن اجلاس کر ینگے ، بعدازیں کمشنر کراچی نے اسکول کے جمنازیم سمیت دیگر حصوں کا تفصیلی دورہ کیا جب کہ اس موقعہ پر کمشنر کراچی کو اسکول کی جانب سے مینیجنگ ٹرسٹی مسلم آر حبیب نے شیلڈ پیش کی ۔