: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

حاجی حنیف طیب عمرہ کی ادائیگی، زیارت حرمین شریفین کے لئے سعودیہ عرب روانہ


nizam mustafa party news March 17, 2019 | 9:53 PM

کراچی:(نیوزآن لائن )نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب عمرہ کی ادائیگی اور زیارت حرمین شریفین کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل نظام مصطفی پارٹی کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کا سلسلہ جاری ہے اورمسلمانوں کی نسل کشی،قتل وغارت گری ،ظلم وزیادتی کرکے تاریخ کی بدترین مثال قائم کی جارہی ہے ۔یہ پوری دنیا کے امن کے علمبرداروں ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے سوالیہ نشان ہے کہ کبھی قرآن مجیدکو جلایاجاتاہے ،اس پر فائرنگ کی جاتی ہے ،کبھی نبی کریم ۖاورصحابہ کرام کے خاکے بنائے جاتے ہیں ،کبھی مساجد پرحملے کرکے ،نمازیوں کو شہید کردیاجاتاہے ،کبھی مسلمان بچیوں پر اسکارف کی پابند ی لگادی جاتی ہے۔کبھی داڑھی رکھنے والوں پر حملہ کردیاجاتاہے ،داڑھی کے بال ہر مذہب کے ماننے والوں کے چہرے پر نکلتے ہیں،یہ ایک قدرتی عمل ہے۔ اسلام کی بنیادپراگر کوئی داڑھی رکھتا ہے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجاتا ۔اسی طرح برمامیں مسلمانوں ہی کوظلم وتشددکا نشانہ بنایاجارہاہے ۔اقوام متحدہ 70سال گزرجانے کے باوجوداپنی ہی قراردادوپر عمل نہیں کراسکا۔ ایک لاکھ کے قریب کشمیری مسلمان شہید کردیئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں ہی کو تختہ مشق کیوں بنایاہواہے؟انہوںنے کہاکہ عالم اسلام ایک مشکل ترین دور سے گزررہا ہے۔اس وقت عالم اسلام کو اتحادواتفاق یکجہتی کی ضرورت ہے۔ حاجی محمدحنیف طیب پاکستان کی خوشحالی ترقی سمیت عالم اسلام کے مسلمانوںکی یکجہتی ،امن وامان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے ۔