: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

جو خود بے ساکھیوں اور فراڈ کی بدولت وفاق پر ڈیرا جمائے بیٹھے ہیں انہیں نیند سے جاگنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی


ppp July 7, 2019 | 9:10 PM

کراچی: (نیوزآن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت میں تبدیلی کی خواہش کو بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جو خود بے ساکھیوں اور فراڈ کی بدولت وفاق پر ڈیرا جمائے بیٹھے ہیں انہیں نیند سے جاگنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قبضہ کرنے اور عوامی طاقت سے اقتدار میں آنے والوں کی خدمات میں اور عزتوں میں بھی اتنا ہی فرق ہے جتنا کسی سیاہ اور سفید میں ہوتا ہے۔چور دروازے پر کھڑے درباریوں کو بس موقع کی تلاش ہوتی ہے جبکہ ان کے پاس عزت اور ضمیر نام کی کوئی چیزیں موجود نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد قربانیوں اور شہادتوں سے بھری پڑی ہے اور آج بھی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ملک بھر میں ہونے والے جلسوں سے جو مخالفین پارٹی کوصرف صوبہ تک محدود ہونے کے تانے دیتے تھے اشاش بشاش ہیں ۔ پی پی پی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ کے خود ساختہ اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے اگر غلطی سے آہی گئی ہے تو باتیں کرنے کے بجائے عوامی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے صوبے اور صوبے کی عوام کی بہتر خدمت ہوسکے نہ کہ اپنے جھوٹے نظریات سے عوام کو گمراہ کریں۔