: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

جرمنی میں کرونا وائرس لاک ڈان میں نرمی: کرونا مریضوں کی تعدادمیں اضافہ


corona virus in germany May 10, 2020 | 11:15 PM

برلن :( نیوزآن لائن)جرمنی میں کرونا وائرس لاک ڈان میں نرمی کرتے ہی کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح جرمنی میں گزشتہ کئی ماہ سے کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلیے لاک ڈان کا سلسلہ جاری ہے تام عوام کی سہولت کیلیے جرمن حکومت کی جانب سے چند روز قبل ہی لاک ڈان میں نرمی کا اعلان کیا گیا تھا۔جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر مریض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اب ایک سے اوپر ہے یعنی اب میں عالمگیر وبا کے متاثرین کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی کی 16 ریاستوں کے رہنماں کے ساتھ بات چیت کے بعد بدھ کے روز لاک ڈان اور جزوی کرفیو میں نرمی کی تھی اور تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔جرمن چانسلر نے لاک ڈان میں نرمی کرتے ہوئے طلبا کو دوبارہ کلاسوں میں لوٹنے اور جرمنی کی مشہور فٹبال لیگ کو آئندہ ہفتے سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہیکہ جرمنی میں نئی اور مہلک ترین قرار دی جانے والی کرونا وائرس کی وبا نے 1 لاکھ 69 ہزار 218 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 7395 ہے۔