: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

تھر میں سہولتوں کی فراہمی تیز کی جائے۔ سید ممتاز علی شاہ۔متعلقہ حکام سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب


1 July 7, 2019 | 9:06 PM

کراچی :( نیوزآن لائن)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور کمشنر میرپورخاص کو ہدایت کی ھے کہ تھر میں ترقی و خوشحالی کے مشن کو بطریقِ احسن پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے خوراک، ادویات اور فراہمی آب سمیت دیگر تمام سہولتوں کی فراہمی تیز کی جائے۔ سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی جوتھرڈیولپمنٹ پروگرام مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی پیشکردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے واضح کیا کہ محکمہ ہاء صحت ، تعلیم ، سماجی بہبود ، بہبودِ آبادی اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ روابط کو فروغ دیکر تھرکے عوام کی خوشحالی میں کو?ی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نظرانداز نہیں کی جائیگی۔ ڈاکٹر ریاض صدیقی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بحیثیت کنوینیر مانیٹرنگ کمیٹی انہوں نے ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سیملاقاتیں کیں نیز محکمہ ہاء صحت۔ تعیلم۔جنگلات۔ پبلک ہیلتھ انجینیرنگاور ہائی ویز کے نمائندوں کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کئے اور انہیں اعلیٰ عدالتی احکامات کے تحت بشمول خوراک ، ادویات ِ تعلیم۔ فرہمی و نکاسی آب۔روڈز اور افزائشِ مویشیاں تمام متعلقہ سہولتوں کی دستیابی بلاتاخیر یقینی بنائی جائے جبک ہسپتالوں۔ اسکولوں کے سروے۔ طبی و تدریسی عملے کی دستیابی۔متحرک آر او پلانٹس کی کارگزاری۔ مویشیوں کیلئے چارے کی فراہمی اور اسٹاک کی موجودگی اور فصلوں کی بالیدگی کیلئے بارش کے پانی کے موثر استعمال کیلئے بھی یقینی اقدامات عمل میں لانے پر زوردیا۔سید ممتاز علی شاہ نے اس ضمن میں تمام متعلقہ سیکریٹریز اور افسران سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔