: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

ترکمانستان میں آج سے فٹبال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے


footbal April 19, 2020 | 9:12 PM

ترکمانستان:(نیوزآن لائن)ترکمانستان میں آج سے فٹبال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطا بق ترکمانستان میں اتوار سے نیشنل فٹبال لیگ شروع ہورہی ہے، لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جو ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔ترکمانستان نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث گزشتہ ماہ شروع ہونے والی لیگ معطل کردی تھی تاہم اب تک کورونا وائس کا ایک بھی مصدقہ کیس رپورٹ نہ ہونے پر لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک کاروباری شخصیت اشیر اوسپو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں تو لیگ کیوں ملتوی کی جائیں؟ ہمیں ہجوم کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔