: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

تاریخ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملکی سماجی ادارے نے گاؤں، دیہات جاکر فری ڈینٹل کیمپوں کا انعقادکیا


nizam mustafa party news May 9, 2019 | 1:21 AM

کراچی:( نیوزآن لائن)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے تحت فری ڈینٹل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے دانتوں کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں ملاقات کی۔ اس موقع پرڈاکٹرطلحہ خضری نے المصطفیٰ کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروںفری ڈینٹل کیمپ کے بارے میںکارکردگی رپورٹ حاجی حنیف طیب پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ٹھٹھہ میں تین روزہ کیمپ 400مریضوںسے زائد،حیدرآبادمیں 320،ہتھنگو(تھر)میں 520،سکرن میں 610،نواب شاہ میں 650،باندھی میں 150،لاڑکانہ 243،پیرجوگوٹھ (خیرپور)180،سکھر450،گھوٹکی 150،کشمور150،جیکب آباد125جس میں مجموعی طورپر3,948 مریضوں نے استفادہ کیا۔کیمپوں میں دانتو ں کی صفائی،دانتوں کی بھرائی،خراب دانتو ں کو نکالنااور ایکسرے کی سہولت فراہم کی اور مفت ادویات بھی دی گئی ۔مریضوں کو صحت وصفائی، دانتوں کی صفائی کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرطلحہ عتیق اﷲخان،ڈاکٹرجاذب شیخ،ڈاکٹرریحان احمد،ڈاکٹرشایان ہمانی،ڈاکٹرزاراخان،ڈاکٹرسعدقدیر،ڈاکٹرحمزہ سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف نے خدمات انجام دی اور ہمیں سندھ رینجرزاور مقامی المصطفیٰ کے ذمہ داران کا تعاون حاصل رہا۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یہ تاریخ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ملکی سماجی ادارے نے ،گاؤں گاؤں ،دیہات دیہات جاکر فری ڈینٹل کیمپوں کا انعقادکیا ،ان ڈاکٹروں کو سلام ہے کہ جنہوں نے شدید گرمی کے باوجودلوگوں کی دہلیز پر دانتوں کی معلومات علاج کیا۔انہوںنے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کارکنان اور معاونین کو فری ڈینٹل کیمپوں کے انعقادپر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ کرتے ہوئے تمام لوگوں کی مشترکہ کاوشوں محنت اور جذبہ خدمت انسانیت کے سبب سندھ کے پسماندہ علاقوں میں دانتوں کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ دانتوں اور منہ کی بیماریوں بالخصوص منہ کے کینسر کاسبب پان ،گٹکا،ماوا،سگریٹ اورنسوارہیں، دیہی علاقوں میں اس حوالے سے شعورکو بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ان شاء مزیدفری ڈینٹل کیمپوں کا انعقادکیاجائے گا۔