: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بیٹی کا غم اپنی جگہ لیکن وہ اپنی قومی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں۔آصف علی


cricket star asif ali June 6, 2019 | 3:45 PM

ناٹنگھم:(نیوزآن لائن)پاکستانی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ بیٹی کا غم اپنی جگہ لیکن وہ اپنی قومی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں، اللہ نے جو بھی کیا میری بیٹی کے لیے بہتر کیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئے ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بلے باز آصف علی نے کہا کہ انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بیٹی کی بیماری کا پتا چلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں اہل خانہ اور ان کے مینیجر طلحہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ آصف علی نے بتایا کہ کہ ان کی اہلیہ بچی کو لے کر علاج کے لیے امریکہ بھی گئیں تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے جو بھی کیا وہ ان کی بیٹی کی بہتری کے لیے کیا۔یاد رہے کہ آصف علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں۔