: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بیٹنگ کے لیے گیا تو ہاتھ میں شدید تکلیف تھی وہاب ریاض


wahab riaz June 30, 2019 | 8:38 PM

لیڈز:(نیوزآن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بیٹنگ کے لیے گیا تو ہاتھ میں شدید تکلیف تھی۔گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں انگلی میں فریکچر کے باوجود عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہاتھ میں تکلیف کے باوجود میچ کھیلنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ درد برداشت کرسکتے ہو، پریکٹس کے بعد میں نے کہا میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔