: تازہ ترین

تازہ ترین ویڈیو

بھارت میں کورونا وائرس:بھارتی اداکار سلمان خان کا 25ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ


salman khan March 29, 2020 | 10:04 PM

ممبئی: (نیوزآن لائن)بھارت بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روزہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونے والے فلم انڈسٹری کے 25 ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کے لیے سلمان خان میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطا بق کورونا وائس نے بھارت کو بھی جکڑ رکھا ہے جس کی حفاظت کے پیش نظر مودی سرکار نے بھارت بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کر رکھا ہے۔اس صورتحال کی وجہ سے جہاں ملک بھر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہیں بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ یومیہ بنیادوں پر کمانے والے 25 ہزار سے زائد مزدور بھی فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں ان مزدوروں کی مدد کے لیے بالی ووڈ سلطان نے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 ہزار مزدوروں کو راشن فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس حوالے سے فلمی انڈسٹری کی ایک تنظیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس ضمن میں سلمان خان کی تنظیم نے اس مزدوروں کی مدد کرنے کا کہا ہے۔